اسلام آباد(عکس آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر غریب عوام لوٹنے والوں کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے جبکہ بدعنوان عناصر، اشتہاریوں اور مفروروں کی گرفتاری کےلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
پیر کو چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت مضاربہ مقدمات کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کو بریفنگ دی گئی کہ نیب کی جانب سے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ کرن پر ملزمان کے خلاف ریفرنسز دائر ہیں، نیب ریفرنسز میں غلام رسول ایوبی کو دس سال قید ور تین کروڑ ستر لاکھ روپے جرمانے کی سزا کی حکم عدالت کی جانب سے سنائی گئی ہے،
مفتی احسان الحق اور دیگر9ملزمان کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے جبکہ مفتی احسان الحق اور 9ملزمان کو دس سال قید اور ایک ایک ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ متاثرین کو رقم دلانے کےلئے مقدمات میں موثر پیروی کی جائے اور بدعنوان عناصر، اشتہاریوں اور مفروروں کی گرفتاری کےلئے اقدامات کئے جائیں۔