اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا تحصیل کورٹس میں انعقاد کیا

کمالیہ(نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محمد عرفان ہنجرا نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا تحصیل کورٹس میں انعقاد کیاتفصیلات کے مطابق ریونیو عوامی خدمت سروسز میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتائے۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کانٹرز پر فوری حل کیے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے. لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں