غزہ پر حملے

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، اسلامی جہاد کے ایک اور سینئر رہنما کو قتل کردیا

تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی فوج نے تحریک اسلامی جہاد کے رہنماں اور ارکان کو نشانہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں فضائی حملہ کرکے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے سینئر رہنما کو قتل کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ آپریشنل معاملات کے ذمہ دار اور تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز میں ملٹری کونسل کے قائم مقام سربراہ ایاد الحسنی مغربی غزہ کی پٹی میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے۔طبی حکام نے بھی تصدیق کی کہ مغربی غزہ کی پٹی کے النصر محلے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں دو فلسطینی جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے۔

الحسنی اس ہفتے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والے کونسل کے چھٹے رکن ہیں۔ اسی طرح مساعد الحسنی بھی فضائی حملے میں مارا گیا۔اسرائیلی فوج کی جنوبی کمان کے کمانڈر میجر جنرل ایلیزر ٹولیڈانو نے القدس بریگیڈ کے احمد ابو دقہ کے قتل کے بعد جمعرات کو اعلان کیا کہ فوج تحریک اسلامی جہاد کے ارکان کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔یہ پیش رفت اسرائیل کی طرف سے قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی کے مذاکرات کو منجمد کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں