ایرانی پاسداران انقلاب

اسرائیل کی تباہی قابل حصول ہدف ہے، سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب

تہران (عکس آن لائن)ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو غیرقانونی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریف کی تباہی قابل حصول ہدف بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میجرجنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ ناجائز ریاست کو نقشے سے ضرور ختم کردیا جائے گا اور یہ دور نہیں، ایک خواب جو قابل حصول ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی چار دہائیوں میں ہم نے صہیونی غیرقانونی ریاست کو تباہ کرنے کی صلاحت حاصل کرنے کا انتظام کرلیا ہے۔

ایک انٹرویو میں جنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ صہیونی حکومت خاتمے کی جانب گامزن ہے کیونکہ ابتدا سے ہی یہ قانونی حیثیت سے کھوکھلی ہے اور اسرائیل کی اپنی کوئی سرزمین یا آبادی نہیں یہاں تک دنیا کی تاریخ میں بھی اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اندرونی مسائل اور خطرات بڑھ گئے ہیں اور خطے میں اس کے فساد نے اسلامی دنیا میں دراڈ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے اسلحے سے لیس بڑے گروہ اور فوجیں اس کے خلاف کھڑی ہیں۔جنرل سلامی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے پہلے مرحلے میں اس کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے لیکن دوسرے مرحلے میں فسادی ریاست کو دنیا کے جغرافیے سے ختم کردینا چاہیے اور یہ اہم مسئلہ آئیڈیل نہیں کوئی خواب نہیں رہا بلکہ قابل حصول ہدف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں