رضا موسوی

اسرائیل کیخلاف درست وقت پر جوابی کارروائی کرینگے، ایران

تہران(عکس آن لائن) شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا۔

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی درست وقت آنے پر کرے گا، ایران کی کارروائی میں کمزور صیہونی دشمن کو زور آور ردعمل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے دمشق کے علاقے پر حملہ کرکے جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھی ایرانی کمانڈر جنرل رضا موسوی کو ہلاک کردیا تھا۔

ایرانی ٹی وی نے بتایا تھا کہ ایرانی ملٹری کے مشیر سینئر کمانڈر رضا موسوی پر ایڈوائزری مشن کے دوران حملہ کیا گیا، اس کے ردِ عمل میں ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں