نیتن یاہو

اسرائیل کا عالمی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ماننے سے انکار

تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت کے کسی فیصلے کے بعد بھی باز نہیں آئیگا، غزہ میں جنگ جاری رکھی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو میڈیا سے بات چیت میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ شیطانی چکر یا کچھ اور، اسرائیل کو کوئی نہیں روک سکتی۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک اسرائیل حماس کو ختم نہیں کردیتی یا شکست نہیں دے دیتی، دنیا کی کوئی عدالت اسرائیل کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی۔

نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ غزہ میں زیادہ تر حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم فتح حاصل کرنے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں