تل ابیب(عکس آن لائن)اسرائیل نے جاسوس سیٹلائٹ “اوفیک 13” لانچ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لانچ کردہ سیٹلائٹ کو فوج کے انٹیلی جنس ڈویژن کے زیر انتظام چلنے والے اوفیک سیٹلائٹ کے بیرے میں شامل کر دیا گیا۔ اس سیٹلائٹ کا وزن تقریباً 3 سو کلو گرام ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوفیک 13 جب زمین کے گرد مدار میں داخل ہوتا ہے تو اس کی کارکردگی کی سطح کی تصدیق کرنے کے لیے اسے ٹیسٹوں کی سیریز سے گزارا جاتا ہے۔رپورٹ میں سیٹلائٹ اور اسے لے جانے والے 3 مراحل والے راکٹ کے متعلق مزید معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔