واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں امید نہیں ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے جلد کوئی معاہدہ طے پا جائے گا ،
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وسکونسن کے علاقے میلوکی کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہیں امید نہیں ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے جلد کوئی معاہدہ طے پا جائے گا تاہم ہم اس کا دبائو ڈال رہے ہیں۔