جرمنی

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصٰی کا دورہ قابل مذمت ہے، جرمنی

برلن(عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصٰی کے اشتعال انگیز دورے پر جرمنی نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق اس حوالے سے جرمن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی مسجد اقصٰی کی حیثیت خطرے میں ڈالنے والے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دائیں بازو کے اسرائیلی قومی سلامتی وزیر کا مسجد اقصٰی کا دورہ اشتعال انگیزی ہے۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ توقع ہے کہ نئی اسرائیلی حکومت مقدس مقامات پر جاری معمولات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔جرمن وزارت خارجہ نے کہا کہ توقع ہے نئی اسرائیلی حکومت دانستہ کیے جانے والے اشتعال انگیز اقدامات بھی روکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں