مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اسرائیل کے دورے کی تاریخ طے کردی گئی ہے۔ نیتن یاھو شیڈول کے مطابق 23 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔عبرانی اخبار کے مطابق اگربجٹ کی منظوری پر پیدا اختلافات دور ہوگئے اور پارلیمنٹ کو تحلیل نہ کیا گیا تو نیتن یاھو طے شدہ تاریخ پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ نیتن یاھو امارات کے پہلے دورے سے فائدہ اٹھا کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایک تاریخی پیش رفت کی طرف بڑھ رہے ہیں جب کہ ان کے حکومتی اتحادی بینی گینٹز جو ان کے سیاسی حریف بھی ہیں معمولی نوعیت کے سیاسی امور میں الجھے ہوئے ہیں۔عبرانی اخبار نے وزیراعظم ہائوس کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاھو نے گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے دورے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ انہوں نے داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کی سفارش اور تجویز پرامارات کا دورہ موخر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شی زانگ میں زلزلے کے بعد امدادی کام جاری ہے،چینی وزارت خارجہ
- چین کی امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں کو ملٹری انٹرپرائز لسٹ میں شامل کر نے کی مذ مت
- موسم بہار کے نصب العین” کو مزید رنگین بنایا جائے, چینی میڈ یا
- نئے سال میں غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ کے حوالے سے پرامید ، چینی میڈ یا
- چین-افریقہ تعاون فورم کے تحت افریقہ کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، چینی وزیر خارجہ