مقبوضہ بیت المقدس ( عکس آن لائن)اسرائیل کی نیو امید پارٹی کے سربراہ گیدعون ساعر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اسرائیل کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان ایک انتخابی کانفرنس کے دوران نیتن یاہو کی زیرقیادت لیکود پارٹی (دائیں)کی حامی ساعرکی سربراہی میں نئی امیدپارٹی (دائیں)کی ایک تقریب پر حملے کے بعد کے بعد سامنے آیا ۔ساعر نے مزید کہا کہ میں نے ابھی تک نیتن یاہو کی طرف سے کوئی مذمت نہیں سنی ہے۔
جو بھی انتخابی کانفرنسوں پر حملہ کرنے اور لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لئے ٹھگ بھیجتا ہے وہ یقینا ہم سے ڈرتا ہے۔ کسی نے انہیں بھیجا اور وہ اتفاق سے نہیں پہنچے۔انہوں نے لیکوڈ کے حامیوں کو اپنی انتخابی کانفرنسوں میں غدار بھیجنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہاکہ نیتن یاہو کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے انتخابی جلسوں میں گڑ بڑ پھیلانے میں نیتن یاھو ملوث ہیں۔ وہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں۔