مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن )اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ‘بلیو وائٹ’ پارٹی کے سربراہ بینی گینٹز کے درمیان قومی حکومت کی تشکیل کے معاملے میں ابتدائی مفاہمت طے پا گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی حکمراں جماعت لیکوڈ کی طرف سے طرف سے جاری ایک بیان میں کیا گیا کہ وزیراعظم نیتن یاھو اور بلیو وائٹ کے سربراہ بینی گینٹز کے درمیان مفاہمتی فارمولے طے پا گیا ہے۔ نیتن یاھو اور بینی گینٹز کیدرمیان قومی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتیں ممکنہ قومی حکومت کی تشکیل کے لیے مزید مذاکرات کریں گی۔بعد ازاں بینی گینٹز نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اسرائیلی ریاست کے لیے سوچنا ہے۔ اس لیے دونوں بڑی جماعتوں کے پاس مل کرآگے بڑھنے اور مخلوط قومی حکومت تشکیل دینے کا موقع موجود ہے۔