سڈنی (عکس آن لائن)آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی رہنما اسرائیلی مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا رفح میں فوج بھیجنا ایک ظالمانہ اقدام ہے، رفح ایک محفوظ جگہ تھی جس پر حملہ کردیا گیا۔
عثمان خواجہ نے کہا کہ فلسطین میں متعدد بے گناہ لوگ مارے جاچکے ہیں، بچے، مائیں اور بزرگوں کو قتل کیا جارہا ہے، بچوں کو صرف ان کے مذہب کی وجہ سے ماردینا سیاسی نہیں انسانی ایشو ہے۔آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ میں اس لیے بات کررہا ہوں کہ ہم لوگ تبدیلی لاسکتے ہیں لیکن افسوس جو عالمی لیڈرز تبدیلی لاسکتے ہیں وہ خاموش بیٹھے ہیں، ہمیں سیاسی لیڈرز پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔