مقبوضہ بیت القدس(عسکں آن لائن) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل پر حماس کے حملے کے بارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کا ردعمل سامنے آگیا۔
محمود عباس کی زیر صدارت رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں متعدد اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام کو مسجد اقصیٰ کے احاطے اور فلسطینی علاقوں میں ”یہودی آباد کاروں اور قابض فوجیوں کی دہشت گردی” کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے فلسطینی عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم بھی دیا۔