اسرائیلی جنگی طیاروں

اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ کی پٹی پر حملے

غزہ(عکس آن لائن)اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی پر فلسطینی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،قبل ازیں فلسطینوں نے ایک راکٹ فائر کیا تھا جس سے جنوبی اسرائیل میں ایک گھر کو نقصان پہنچا،

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینوں کی فوجی سہولتوں اور غزہ کی پٹی میں فوجی چوکیوں پر حملے کیے غزہ سٹی کے باشندوںکا کہنا ہے کہ انہوں نے درجنوں بمبوں کی آوازیں سنیں اور جنگی طیارے علاقے پر پرواز کرتے رہے ،انہوں نے مزید کہا کہ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔

اسرائیلی دفاعی فورسز نے کہا ہے کہ جنگی طیاروں کے حملے غزہ کی طرف سے جنوبی اسرائیل میںدس راکٹ فائر ہونے کے جواب میں کیے گئے۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے اینٹی میزائل دفاعی نظام نے 8راکٹوں کا سراغ لگایا،راکٹوں کے حملے میں ایک گھر نشانہ بنا اور اسے نقصان پہنچا ،اسرائیلی فوج نے ٹوئٹر پر اس گھر کی تصویر بھی جاری کی۔تاہم کسی نے بھی راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری کا دعویٰ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں