ایران

اسرائیلی بحری بیڑوں پر حملوں میں ایران ملوث نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(عکس آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری بیڑوں پر حوثی حملوں میں ایران ملوث نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسرائیلی بحری بیڑوں پر حملوں سے متعلق امریکہ کے ایران پر الزامات بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے اپنا مؤقف واضح کر دیا کہ ایسا وہ فلسطینی بھائیوں کیلئے کر رہے ہیں، نہ ایران حوثیوں کو حملوں کا کہتا ہے اور نہ حوثیوں کو حملے کرنے سے روکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں