اسلام آباد (عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسدعمر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں ، وزیراعظم ان کو کابینہ میں دیکھنا چاہتے تھے، اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں، ان کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں، اسد عمر گڈ گورننس کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسدعمرکوکابینہ میں دیکھناچاہتے تھے، ان کی حکومتی امورمیں ہمیشہ مشاورت رہی ہے، اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔