اسد عمر

اسد عمر کا40 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان میں 40 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ۔وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق بتایا کہ منگل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں 50 سے 60 سال کی عمر والے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آپ 40 سال یا اس سے بڑے ہیں تو اپنے آپ کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں