اسلام آباد ( عکس آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ترکیہ کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نورالدین نباتی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے ترکیہ میں زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ڈاکٹر نورالدین نباتی سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیرخزانہ نے یقین دلایاکہ اس مشکل وقت میں ہر طرح کی امداد کا تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے عوام آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر نورالدین نباتی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور زلزلہ زدگان کے لیے فوری امدادی اور ضروری مدد بھیجنے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کابینہ کی ملاقات میں ترک صدر نے زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو بے حد سراہا ہے۔