اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے اکتوبر میں نئے انتخابات کا اشارہ دیدیا

لندن (نمائندہ عکس)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے روان برس اکتوبر میں نئے الیکشن کا عندیہ دےدیا۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری نہیں کرنی چاہیے بلکہ اکتوبر تک نئے انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم ڈیڑھ سال کے لیے نہیں آئے، ہمیں جلد الیکشن کی طرف جانا پڑے گا۔دوران گفتگو اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض معاہدے کی مدت بڑھانے کے بجائے نئے معاہدے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ پچھلی حکومت نے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا، ہمیں ملک چلانا ہے، ڈکٹیشن لے کر ملک کا بیڑا غرق نہیں کرنا۔انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرنا ہوگا حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتی۔آٹے کی قیمتوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آٹے پر سبسڈی دیں گے جس سے 2 روز میں آٹے کی قیمت کم ہو جائے گی،خیبر پختونخوا حکومت کو بھی آٹے کی قیمت میں کمی کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں