لاہور( عکس آن لائن )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ صاحبہ استعفوں کا لفظ سن کر آپ لوگوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،پی ڈی ایم لانگ مارچ بھی کرے گی اور فردوس عاشق کالونگ بھی تلاش کرکے دے گی ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پندرہ دنوں سے عثمان بزدار کی خادمہ کا لونگ گواچہ ہے،اس لیے بار بار لونگ لونگ کررہی ہیں ،راجکماری مریم نواز ہی ڈبہ پارٹی کو دوبارہ ڈبے میں بند کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پوری تحریک فساد کا دھڑن تختہ کردے گا،عمران خان اور اس کے چاپلوسوں کے ہاتھ پائوں پھولنا شروع ہو گئے ،پی ڈی ایم کے کارکن پرجوش اور اسلام آباد کی جانب مارچ کیلئے قیادت کے اشارے کا انتظار کررہے ہیں۔