لاہور (عکس آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا، عبدالعلیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر مقرر ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عبدالعلیم خان کو استحکم پاکستان پارٹی کا صدر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ عون چوہدری مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل، پارٹی کے ترجمان اور پیٹرن اِن چیف بھی ہوں گے۔ عامر محمود کیانی پارٹی کے سیکریٹری جنرل مقرر کیے گئے۔پارٹی کے مزید عہدیداروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جمعرات 8 جون کو جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم قائد اعظم کی تعلیمات اور اقبال کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں۔