کراچی (عکس آن لائن)راحت فتح علی خان نے استاد حسین بخش گلو خان کے انتقال کو برصغیر کی میوزک انڈسٹری کیلئے تاریک دن قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے استاد راحت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ استاد حسین بخش گلو خان صاحب کا انتقال برصغیر کی کلاسیکل موسیقی لیے بہت بڑا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ استاد حسین بخش گلو خان کے جو گانے ہم نے بچپن میں سنے تھے وہ آج بھی ہمارے ذہنوں میں خوبصورت اور سریلی یادوں کی طرح بستے ہیں۔
راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں ان کے انتقال پر ان کے لواحقین کے ساتھ تہہ دل سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اللّٰہ پاک انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے سریلے اور کڑی محنت کرنے والے آرٹسٹ روز روز پیدا نہیں ہوتے اور یہ اللّٰہ کی جانب سے عطا کردہ ہوتے ہیں جو اپنے کام اور اپنے فن کے بل بوتے پر ملک اور خاندان کے نام (شام چوراسی خاندان کا نام) کو چار چاند لگاتے ہیں۔