اسامہ قتل کیس

اسامہ قتل کیس، ملزمان نے بے گناہ نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) اسامہ ستی قتل کیس میں تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ہاتھوں بے گناہ نوجوان قتل ہوا۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت جج راجہ جواد عباس نے اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے تفتیش افسر سے پوچھا کہ کیس میں کیا پیش رفت ہے؟ اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اعتراف جرم کر رہے ہیں کہ ان کے ہاتھوں بے گناہ شہری کی جان گئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ملزمان کا بیان قلمبند کر لیا ہے اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ تاحال ملزمان کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند نہیں ہوسکا،

جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے لہٰذا ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع دی جائے، ملزمان کا 364 کا اعترافی بیان بھی لیا جائے گا۔تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے پانچوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی اور ملزمان کو دوبارہ 18 جنوری پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں