''ارطغرل غازی

”ارطغرل غازی” کی حلیمہ اور تیمور ایک اور ڈرامے میں ساتھ نظر آئیں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)عالمی شہرت یافتہ ترکش ڈرامے’ ‘ارطغرل غازی” کے دوسرے سیزن میں تگتیکن (تیمور) کا کردار نبھانے والے اداکار ”اور گنیش’ اور اداکارہ ‘اسرا بلگیج’جلد ہی ترکی کے ایک اور ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے۔ترکش سیریز ارطغرل غازی میں جہاں حلیمہ کا کردار بیحد مقبول ہوا وہیں تگتیکن کو منفی کردار کے باوجود بھی پسند کیا گیا۔اور گنیش کی جانب سے نبھائے جانے والے تیمور کے کردار کو اس قدر پسند کیا گیا کہ انہیں مقامی وزارت کی جانب سے جاندار اداکاری پر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اب دونوں اداکار ایک اور ڈرامے ‘کانوسوز توپلراکلر’ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، اس ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوری پر گنیش کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک ساتھ ڈرامے میں آنے کی تصدیق بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں