نیروبی (عکس آن لائن)کینیا صحافی ارشد شریف قتل کیس میں خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کیلئے تیار ہوگیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق صحافی ارشد شریف قتل کیس میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم دبئی کے بعد کینیا روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے کینیا سے باہمی قانونی مدد کی درخواست کی تھی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وزارت خارجہ نے کینیا میں تفتیش کے انتظامات مکمل کرلیے، جے آئی ٹی ارشد شریف قتل کیس سے متعلق شواہد جمع کرے گی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق خصوصی جے آئی ٹی وقوع کے متعلق مختلف افراد سے تفتیش کرے گی۔