طیب اردگان

اردگان کا دور اقتدار کو طول دینے کیلئے نئے آئین کا عندیہ

انقرہ (عکس آن لائن)ترک صدر طیب اردگان نے اپنے دور اقتدار کو طول دینے کے لیے نئے آئین کا عندیہ دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیب اردگان نے کہا کہ وقت ہے کہ ملک میں نئے آئین پر بحث کی جائے۔ اتحادیوں میں اتفاق رائے ہوا تو مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ آئین کو قابضوں نے مرتب کیا۔ترکی میں اگلے صدارتی و پارلیمانی انتخابات 2023 میں ہوں گے۔ طیب اردگان 2023 میں دوبارہ منتخب ہوئے تو 2028 تک صدر رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں