ارجن ملائکہ

ارجن ملائکہ کے بریک اپ کی خبروں پر قریبی ذرائع کی تصدیق

ممبئی (عکس آن لائن)بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے بریک اپ کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے سرخیوں میں ہیں لیکن اب ان کے کچھ قریبی لوگوں نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔پنک ولا کی حالیہ رپورٹ میں ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملائکہ اور ارجن کا رشتہ بہت خاص رہا ہے اور دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے خاص جگہ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں اس معاملے پر باوقار خاموشی برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ کوئی اس معاملے کو توڑ مروڑ کر پیش کرے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ان کے درمیان ایک طویل محبت کا رشتہ تھا جو بدقسمتی سے اب ختم ہو گیا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ اب دونوں کے درمیان تلخی ہے، دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کا سہارا بنیں گے، دونوں نے بدلتے سالوں کے ساتھ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے اور علیحدگی کے بعد بھی وہی عزت دیتے رہیں گے،دونوں ایک طویل عرصے سے سنجیدہ رشتے میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس جذباتی وقت میں لوگ انہیں جگہ دیں۔

جنوری میں زوم کی رپورٹ کے مطابق ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا نومبر 2023 میں ہی بریک اپ ہو گیا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں میں سے ایک شادی کر کے گھر بسانا چاہتا تھا جبکہ دوسرا اس کے لیے وقت چاہتا تھا۔ یہی وجہ ان کی دراڑ کی وجہ بن گئی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کے بریک اپ کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب ملائکہ اروڑا نے ارجن اور ان کے رشتہ داروں کو انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں 2016 سے رشتے میں ہیں۔ جوڑے نے سالگرہ کی پوسٹ کے ذریعے اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔