اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے کہا ہے کہ اذلان شاہ کپ میں پاکستان کی پرفارمنس میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا اہم کردار ہے، گرین شرٹس اذلان شاہ کپ کے فائنل میں بھی بہتر کھیل پیش کرے گی،، وزیراعظم شہبازشریف اور رانا مشہود نے بھرپور کردار ادا کیا۔
سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف رانا مجاہد نے کہا کہ تیرہ سال بعدپاکستان کے اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر خوشی ہے، آج دوبارہ پاکستان کی ہاکی میں خوشی کی لہر آئی ہے، نامساعد حالات کے باوجود پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، پاکستان کی پرفارمنس میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین وزہراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہوداحمد نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے فنڈز کیلئے کوششیں کی۔