دمشق(عکس آن لائن)شام کے شمالی صوبے ادلب میں ترکی کی فوج نے ایک تازہ حملے میں شامی فوج کے چار سینئر افسر وں سمیت 31فوجیوں اور لبنانی حزب اللہ کے دو کمانڈر ہلاک کر دئیے۔
عرب ٹی وی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے بتایاکہ جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب حلب شہر کے جنوب میں الذربہ کے مقام پر ترکی کے ڈورن طیاروں نے شامی فوج کے ایک قافلے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شامی فوج کے چار افسروں سمیت 31فوجی اور حزب اللہ کے دو سینئر کمانڈر ہلاک ہوگئے۔
اس واقعے میں شامی فوج کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔سیرئین آبزرویٹری نے بتایاکہ ترک افواج نے معرہ النعمان سے سراقب تک ایم 5 روڈ کے اطراف میں بم باری کر کے کم سے کم31 شامی فوجی ہلاک کیے ۔دوسری جانب شامی آبزرویٹری نے ادلب کے مشرق میں شہر تفتناز اور معاراہ النعسان کے آس پاس میں ترک فوج نے توپ خانے سے شامی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ جمعہ کے روز ترک فوج نے ادلب میں شامی فوج کے خلاف جاری آپریشن میں 31 اسدی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔