اسلام آباد (عکس آن لائن)چند روز قبل اسلام آباد کے ریسٹورینٹ کی خواتین مالکان کی جانب سے مینیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی گئی تھی۔اب پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے منفرد انداز اپناتے ہوئے کینولی کی مالکان کو ایک پیغام دیا ہے۔اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کینولی والی آنٹیوں اور ان جیسی سوچ رکھنے والوں کے نام۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن عباس حیدر گاڑی چلا رہے ہیں اور ساتھ میں انہوں نے ابرارالحق کا معروف گانا”سانو تیرے نال پیار ہو گیا” لگایا ہوا ہے اور گانے کے دوران محسن کہتے ہیں کہ اْن دونوں محترم آنٹیوں کے نام۔ویڈیو میں محسن عباس ابرار الحق کے پنجابی گانے جملے دہرا رہے ہیں جس کا ترجمہ یہ ہے کہ غیر ملکی زبان بولنی چاہیے لیکن اپنی زبان نہیں بھولنی چاہیے اور ساتھ ہی محسن ہوٹل مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سمجھی آنٹی کے نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے معروف کامیڈین و گلوکار علی گل پیر نے بھی اس واقعے کی مزاحیہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
- شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
- غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے تک پہنچنے کے قریب نہیں، اسرائیلی ذرائع
- چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
- گزشتہ 5 سال میں چین میں انسداد آفات کے لئے 3 ٹریلین یوآن سے زائد مالی اخراجات