کراچی(عکس آن لائن) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے بیٹے حسن اکرام کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
منال خان اور احسن محسن اکرام کے بیٹے ‘حسن اکرام’ کی پیدائش کو تین ماہ ہوگئے ہیں اور اس موقع پر اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹے کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی۔تصویر میں منال خان اپنے گھر کے لان میں کھڑی ہیں اور گود میں بیٹے کو اْٹھایا ہوا ہے جبکہ تصویر میں اْن کے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔
منال خان نے تصویر کے کیپشن میں بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اور آپ تین ماہ کے ہوگئے ہیں۔اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ مداحوں نے اْن سے درخواست کی کہ وہ اپنے بیٹے کا چہرہ دکھا دیں جبکہ شوبز ستاروں اور کچھ مداحوں کی جانب سے حسن اکرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ یکم نومبر 2023 کی صبح دس بج کر 48 منٹ پر منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں پہلے بیٹے ‘حسن اکرام’ کی پیدائش ہوئی تھی، یہ خوشخبری اْنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سْنائی تھی۔یاد رہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔