کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔اداکارہ نے مک المکرمہ سے ویڈیو شیئر کی ہے تاہم اس سے قبل انہوں نے والدہ کے ساتھ مقدس شہر مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کی تھیں ۔انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 21 دسمبر 2022 کے دن میری سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی، الحمداللہ ۔انہوں نے مزید لکھا کہ اور کیا مانگوں اللہ سے الحمدللہ۔
انہوں نے خانہ کعبہ کی ایموجیز بھی شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ انہوں نے والدہ کے ہمراہ 2بار عمرے کی ادائیگی کی اور اب زندگی کو مکمل محسوس کر رہی ہیں۔عمرے کی ادائیگی سے قبل اداکارہ نے ایک الگ پوسٹ میں مسجد نبویۖ جانے کیلئے اپنے جوش و خروش کا ذکر کیا تھا۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ نماز عشق کریں گے ادا مدینے میں، براہ راست ہے راہ خدا مدینے میں۔انہوں نے لکھا کہ مسجد نبویۖ کے ریاض الجن میں دعا مانگنا میری زندگی کا سب سے پرسکون تجربہ تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔