اداکارہ دیدار

اداکارہ دیدار سٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنے کے فیصلے پر قائم

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ دیدار 2014 میں کئے گئے سٹیج ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے کے فیصلے پر ابھی بھی قائم ہیں، کہتی ہیں کہ سٹیج پر کام کا اب کوئی ارادہ نہیں-میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر کی دنیا میں حادثاتی طور پر آئی تھی، اب میرا زیادہ رجحان اپنے پارلر کی طرف ہے اور سٹیج ڈراموں میں کام کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دیدار نے کہا کہ انہیں گھر بنانے کا بہت شوق تھا جو کہ 17سال کی عمر میں ہی پورا ہو گیا۔ ضدی طبیعت کی مالک ہوں اور کسی سے مدد لینا پسند نہیں کرتی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شوہر اور سسرال والے بہت اچھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں