کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی جانب سے کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کی گمشدگی پر دْکھ اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعا زہرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئیحکومت سے مطالبہ کیا۔اداکار نے کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان اور سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دعا زہرہ کے اغواء کے خلاف فوری اور جارحانہ کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ 5? روز بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کورٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری بھی ملی ہے۔دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی ہے۔