اداکارشفقت چیمہ

اداکارشفقت چیمہ فلم”عشق میراانمول ”کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے

لاہور(عکس آن لائن) کثیرسرمائے سے بنائی جانے والی نئی پنجابی فلم ”عشق میراانمول” کی شوٹنگ میں معروف اداکار شفقت چیمہ بھی حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملٹی سٹارز پر مشتمل فلم کی شوٹنگ لاہورکے مضافات باٹا پورکے نواحی علاقے اتوکی اعوان میں کی جائے گی،جس میں اداکارشفقت چیمہ حصہ لیں گے۔

فلم کی کاسٹ ممیں جہانگیرجانی،باسوچودھری،فیصل کھچی،مقصودعالم،جاویدچودھری،رومان خان،موسمہ علی ،صفدرماہی ،صائم علی بھی شامل ہونگے،فلم میں ٹائٹل رول صفدرماہی اداکررہے ہیں جبکہ ان کے مقابل ہیروئن کا کردار صائم علی نبھائیں گی۔مصنف وہدایت کار باسوچودھری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں