لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحادپاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہےـ
پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے ـ پاکستان کے ادارے ہر شہری کے لئے قابل احترام ہیں اوراداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہےـاداروں کو کمزور کرنے والے عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں ـاپنے بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کے خلاف مذموم عزائم رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور اداروں پر بلا جواز الزامات لگانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم اداروں کو متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائے گیـانہوںنے کہا کہ کوئٹہ کے جلسے میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقریریں قابل افسوس اور قابل مذمت ہیںـ اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے مفادات کو یکسر فراموش کر دیا ہے ـ