اختلافات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کی جستجو کرنی چاہیے، چینی وزیر اعظم

جکا رتہ(عکس آن لائن)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ اختلافات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کی جستجو کرنی چاہیے اور ایشیا میں ایک ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی وزیر اعظم نے جکارتہ میں 26 ویں آسیان-چین-جاپان-جنوبی کوریا (10+3) سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ 10+3 تعاون کا طریقہ کار کئی بحرانوں سے گزرا ہے اور یہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۔ لی چھیانگ نے کہا کہ ہر قسم کی مداخلت کو ختم کرنا چاہئے،

تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہئے، اور زیادہ مستحکم، متحرک اور جامع ترقی کا راستہ تخلیق کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے ثمرات کو آگے بڑھایا جائے اور تجارت اور سرمایہ کاری کی توسیع اور اپ گریڈیشن کو فروغ دیا جائے. مستحکم اور ہموار انداز میں علاقائی صنعتی چین اور سپلائی چین کی اصلاح اور اپ گریڈنگ کو فروغ دیا جائے.

لی چھیانگ نے جاپان کے شہر فوکوشیما سے آلودہ پانی کے اخراج پر چین کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانا عالمی سمندری ماحولیات اور لوگوں کی صحت سے متعلق ہے اور جاپان کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، ہمسایہ ممالک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل مشاورت کرنی چاہیے اور ذمہ دارانہ انداز میں جوہری آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں