نارووال(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیزی آگئی، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مار کر سپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے سپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا، تعمیرات نامکمل پائی گئیں۔