احسن اقبال

احسن اقبال نے عمران خان کوسیاست کا ناکام دلہا قرار دےدیا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیراحسن اقبال نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیاست کا ناکام دلہا قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران نیازی قوم سے ایک نئے رشتے کی تلاش میں نکلا ہے، عمران خان اگلے الیکشن ناچ گانوں کی بنیاد پر نہیں جیت سکتے، ان کو4 سالہ کارکردگی کا حساب دینا ہوگا۔

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ضدی بچہ اپنے کھلو نے توڑ کر نئے کھلونے کی ضد شروع کردیتا ہے،پاکستان کےساتھ ایسا ہی سلوک عمران خان نے سلوک کیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سیاست کا نیا نویلا دلہا بن کر سامنے آرہے ہیں،وہ عمران خان ایک پروفیشنل دلہا ہیں جو ہر شادی میں ناکام ہوئے ہیں، اب عمران نیازی قوم سے ایک نئے رشتے کی تلاش میں نکلا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اگلے الیکشن ناچ گانوں کی بنیاد پر نہیں جیت سکتے، ان کو4 سالہ کارکردگی کا حساب دینا ہوگا، عمران ابھی بھی جہاز پر سوار ہیں اورجلد لینڈ کرجائیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی کاعذاب قوم کو بہت مہنگا پڑا ہے۔ ملکی سیاسی اورمعاشی مسائل پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں