کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے مداح کو پیار سے متعلق پیار بھرا جواب دیا ہے۔گزشتہ روز ماہرہ خان نے اپنی دلکش تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ مجھے احساس ہوگیا ہے کہ میں باغی نہیں ہوں بلکہ صرف رومانٹک ہوں۔ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر 2ہزار 300 سے زائد کمنٹس لکھے گئے پر اداکارہ نے ایک خاص مداح کو جواب دینا پسند کیا۔ماہرہ خان کی پوسٹ پر ایک شخص نے لکھا کہ مجھے احساس ہوگیا ہے کہ مجھے آپ سے محبت ہوگئی ہے۔ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘محبت ہونا اچھا ہے۔ ہے نا؟’۔ماہرہ خان کے اس جواب کو 325 لوگوں نے پسند کیا جبکہ مجموعی طور پر ان کی تصویر کو 3لاکھ 32ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیسس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں مزید دو کٹوتیاں متوقع ہیں، چیئرمین فیڈ
- حزب اللہ کے نئے سربراہ کا جلد از جلد انتخاب کر لیا جائے گا، نائب سیکریٹری جنرل حز ب اللہ
- چین اور امریکہ کے وزرائے تجارت کے درمیان جلد ٹیلیفونک بات چیت ہوگی، چینی میڈ یا
- ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر حکومتوں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام