اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی و چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے دائرہ کار میں چلنے والے پروگراموں کا مقصد سماجی تحفظ کی فراہمی ہے، احساس پروگرام کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔
بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی و چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احساس ون ونڈو کے مختلف جزو ہیں، احساس پروگرام کے دائرہ کار میں چلنے والے پروگراموں کا مقصد سماجی تحفظ کی فراہمی ہے اور احساس پروگرام کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سادہ سوالوں کے جواب کےلئے ویب سائٹ متعارف کروائی جا رہی ہے، جس سے ویب سائٹ پر صوبوں اور ڈسٹرکٹ میں احساس پروگرام کی معلومات میسر ہوں گی، اہلیت کا معیار جاننے کےلئے بھی ویب سائٹ معاون ہو گی