اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام میں شمولیت کے لئے بہت زیادہ آسانیاں پیدا کردی گئی ہیں ،
اب ایک ہی سنٹر میں لوگوں کے لئے تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں، ویب پورٹل پر احساس پروگرام کے حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون پاﺅنڈ پروگرام کے چھ ستون ہیں۔ شروع میں لوگوںکو اے ٹی ایم کے زریعے رقوم حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ معذور افراد کو بھی رقوم کی وصولی کے لئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
احساس پروگرام میں شمولیت کے لئے بہت زیادہ آسانیاں پیدا کردی گئی ہیں اب ایک ہی سنٹر میں لوگوں کے لئے تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ لوگوںکے سوالات کے جوابات کے لئے ویب سائٹ بنا دی گئی ہے۔ ویب پورٹل پر احساس پروگرام کے حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں اہلیت کے معیار کے لئے سروے بنایا گیا جس کے تحت ملک میں احساس پروگرام کا پچانوے فیصد سروے مکمل ہوچکا ہے۔ سروے سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو ایک ڈیٹا بیس سے منسلک کیا گیا ہے جس کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو ادائیگیاں ہوہی ہیں