اسلام آباد (عکس آن لائن)ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ریڑھی بان اقدام پر کام احساس، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے جاری ہے۔
ہماری کوشش ہے احساس ریڑھی بان کو اسلام آباد بھر میں پھیلائیں۔خوشی ہے کہ اقدام کے ذریعے ریڑھی بانوں کیلیئے سازگار ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ وہ سرسید میموریل ہال اسلام آباد میں احساس ریڑھی بان کانفرنس سے صدارتی خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس ڈاکٹر ندیم الحق نے بھی خطاب کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ شفقات، فوکل پرسن احساس ریڑھی بان ضیا بانڈے نے بھی اظہار خیال کیا۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں اسلام آباد سے ریڑھی بانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں احساس ریڑھی بان کے تحت ریڑھی بانوں کو لائسنس تقسیم کئے گئے۔ ریڑھی بانوں کی جانب سے پروگرام کی بھرپور پذیرائی کی گئی ۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ احساس ریڑھی بان اقدام پر کام احساس، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے جاری ہے۔ہماری کوشش ہے احساس ریڑھی بان کو اسلام آباد بھر میں پھیلائیں۔خوشی ہے کہ اقدام کے ذریعے ریڑھی بانوں کے لئے سازگار ماحول پیدا ہو رہا ہے ۔