اسلام آباد: (عکس آن لائن ) فواد چودھری نے کہا ہے کہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں
لیکن ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نظر ہو رہے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کسی اور ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نہ پڑے۔