واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے مطابق غزہ پٹی کے 2 اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب چاہتے ہیں۔مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ خان یونس کے ناصر اسپتال سے 340 افراد کی اجتماعی قبر ملی۔اس کے علاوہ غزہ شہر میں الشفا اسپتال کے صحن سے تقریبا 30 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی۔