اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دئیے ہیں جبکہ احتساب عدالت نے فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی گرفتاری تک کارروائی آگے نہیں بڑھے گی‘ عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، احتساب عدالت نے فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیا ، عدالت نے حکم جاری کیا کہ اسحاق ڈار کی گرفتاری تک کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔
احتساب عدالت نے سماعت اسحاق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیا۔
خیال رہے کہ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کیا تھا۔