لاہور(عکس آں لائن ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو احتجاج کا اتنا ہی شوق ہے تو گورنر ہائو س کی بجائے وزیراعلیٰ ہائوس کو جا کر آگ لگائیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ یہ عمران خان کا لگایا ہوا پودا ہے جس کے ثمرات نظر آرہے ہیں ۔
جو اقدام انہیں اسلام آباد پہنچ کر کرنا تھا اب وہ جگہ جگہ کررہے ہیں ۔عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے گورنر ہائوس لاہور کے باہر احتجاج کی قیادت کی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو احتجاج کا اتنا ہی شوق ہے تو گورنر ہائو س کی بجائے وزیراعلیٰ ہائوس کو جا کر آگ لگائیں ۔