لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے یکم مارچ کو فیصل آباد میں گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بار بار کہتے ہیں اب کسی پر لال کانٹا بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں لگے گا یہ کس کے اوپر لگنا ہے اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور راجن پوری کی عوام نے وہ کانٹا پی ڈی ایم اور ان کے حمایتیوں پرلگایا ہے،کیا اس ملک میں تنقید کرنا سچ بولنا بغاوت ہے ،یہ لوگوں کا جرم بن گیا ہے ، تم پاکستان کو کہاں پر لے آئے ہو۔ مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ راجن پور کے ضمنی انتخاب میں ریاستی مشینری کے استعمال ، ظلم اور تشدد کے باوجود لوگوں نے عمران خان کے امیدوار کو منتخب کرایا ہے ، جعلی ایف آئی آرز میں لوگوں کو اٹھایا گیا ،
ہمارے امیدوار کے سپورٹروں کی کھڑی فصلوں کو آگ تک لگائی گئی ، ٹرانسپورٹ کو روکا گیا لیکن خوف اوردبائو کی فضا بنانے کے باوجود پی ڈی ایم اور ان کے تمام حمایتیوںکی طاقت کے باوجود انتخابات کا نتیجہ یہ ہے کہ پی ٹی ائی کا امیدوار پینتیس ہزار ووٹوں کے بڑے مارجن سے کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے اسمبلی میں نہیں جانا اور وہ نئے انتخابات کا طالبہ کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عوام نے فیصلہ کیا وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان بار بار کہتے ہیں کسی پر لال کانٹا بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں لگے گا یہ کس کے اوپر لگنا ہے اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور راجن پوری کی عوام نے وہ کانٹا پی ڈی ایم اور ان کے حمایتیوں پرلگایا ہے
۔ یہ بات ثابت ہو گئی ہے تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی اس مقبول جماعت ہے اورعمران خان آج غریب ،مزدور ،ہاری ،دیہاڑی دار اورتنخواہ دار طبقے کی آواز ہیں ۔ آج مہنگائی کے ستر سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ، عوام آٹا ،ڈیزل ،پیٹرول اور بجلی نہیں خرید سکتے ، اپنی آمدن میں گزارہ نہیں کر سکتے ،اسی کے خلاف ہم نے جیل بھرو تحریک شروع کی ، اس تحریک میں شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،عمر سرفرازچیمہ ،ولید اقبال ،زلفی بخاری ،فیاض الحسن چوہان ،مراد راس ،محمد مدنی ،اعظم سواتی ،نذر محمد گوندل ،عنصر نیازی سمیت کارکنان نے پاکستانیوں کے لئے رضا کارانہ طور پر جیل گئے ہین ،ہم اپنے رہنمائوں اور کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں ،
یہ لوگ پاکستانیوں کی آواز بند ہوئے ہیں ،کسی کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے ، انہیں قیدیوں کے حقوق نہیں دئیے جارہے ،ہم بر ملا کہتے ہیں آپ نے جو کرنا ہے کر لیں آپ اپنے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گے ،ظلم ، تشدد اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے سب فارغ ہو گئے ہیں لیکن لوگوں کے دلوں میں عمران خان کی محبت کم نہیں ہوئی ۔انہوں نے اعلان کیا کہ یکم مارچ کو میں خود فیصل آباد سے گرفتاری دوں گا ، ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں نہیں ، ہم نے خوف کے بت توڑ دئیے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اسی سالہ جنرل (ر)امجد شعیب جو میرے ساتھ ٹی وی کے ایک پروگرام میں موجود تھے انہیں رات کے اندھیرے میں گرفتار کر لیا گیا ،جنہوں نے سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربانیاں دیںان کو پکڑ لیا گیا ہے ، کیا اس ملک میں تنقید کرنا بغاوت ہے سچ بولنا بغاوت ہے یہ لوگوں کا جرم بن گیا ہے ، تم پاکستان کو کہاں پر لے آئے ہو،آج حالات کو کہاں لے آئے ہو، اس سے عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے ،
ہوش کے ناخن نہیں لیں گے تو ملک مزید تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے اداروں کو تباہ کیا ، آئین کہتا ہے کہ نوے روز میں انتخابات ہونے ہیں اور آئین کی اس شق پر خود بخود عملدرآمد ہونا چاہیے ،شہباز شریف کا دفتر اس شق پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنا ہوا ہے ،الیکشن کمیشن جو آئینی ادارہ جس کی یہ ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ،گورنر کاآئینی آفس ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ، جب آئینی اداروں میں بیٹھے لوگ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے تو لوگ آئین کے دفاع میں سپریم کورت کی طرف ہی دیکھیں گے ، یہ کوئی پانامہ کیس کی سماعت نہیں چل رہی ، کسی کے ذات سے متعلق کیس نہیں سنا جارہا بلکہ یہ آئین کی بالا دستی کا کیس ہے ،آئین کی شقوں سے متعلق از خود نٹس ، جن لوگوںنے ججز کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے
انہوں نے اپنے منہ پر کالک ملی ہے ، انہوں نے جمہوریت کے اوپر حملہ کیا ہے ، آئین کی بالا دستی ،قانون کی بالا دستی کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم اسے آگے بڑھائے رکھیں گے ، چنوں منوں جو چوں چوں کرتے ہیں انہوں نے مہنگائی کم کرنا تھی لیکن انہوں نے مہنگائی بڑھا دی ہے ،مزدور کا روزگار ختم کر دیا ،غریب خود کشیوں اورفاقوں پر آ گیا ہے ، ملک کو ان حالات سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں اس کے علاوہ ملک میں کسی طور پر استحکام آتا ہوا نظر نہیں آرہا ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جام پور کی غیور عوام نے پی ڈی ایم والوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ،یہ عوام کو ڈرا دھمکا رہے تھے لیکن عوام نے ان بزدلوں کو ڈرا کر رکھ دیا ہے ،
عوام نے بتادیا ہے کہ وہ اب کسی کے خوف میں آنے والے نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بزدل حکمرانوںنے جنرل (ر) شعیب امجد کو گرفتار کر لیا ہے ،ایک بار پھر ان عقل کے اندھوں،نا اہلوں اورنالائقوں نے قوم کا سر شرمندہ کر دیا ہے ، انہوںنے یوم سرپرائز والے دن عوام کو شرمندہ کر کے رکھ دیا ، ایک طرف سوشل میڈیا ابھی نند ن زیر بحث ہے اور دوسری طرف محب وطن جنرل (ر)شعیب امجد کی گرفتاری ہے ، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جابر اور ظالم حکمرانوں کے دن اب گنے جا چکے ہیں اور ان کا یوم حساب اب قریب ہے ۔
انہوںنے کہاکہ حکمرانوں اور عوام کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے ،عمران خان نے قوم کو امید دی ہے ،قوم کی امیدیں عمران خان سے ہیں، اس کے ساتھ سپریم کورٹ سے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تارڑ فیملی کے نالائق منشی عطا تارڑ کو سن رہی تھی تمہاری کیا اوقات ہے کہ تم بائیس کروڑ عوام کے لیڈر کے بارے میں بات کرو، تمہارے آبائو اجداد بریف کیسوں میں پیسے لے کر بلوچستان گئے تھے۔ عمران خان پر کرپشن، آڈیو ویڈیو ایسے ہے جیسے چاند پر تھوکنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری نے کہا تھا کہ بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے اب کہتا ہے امیر زیادہ ہوں گے تو نوکریاں ملیں گی ، یہ ایسے نا اہل اور بیوقوف لوگ ہیں ، ابھی لوگ خود مر رہے ہیں ایسے وقت سے بچیں کہ لوگ انہیں ماریں، یہ خبریں ہی سن لیں تو انہیں ملکی حالات کا پتا چل جائے گا۔
Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?