عثمان ڈار

اب عمران خان کے سونامی کو روکنا ممکن نہیں‘ عثمان ڈار

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اب عمران خان کے سونامی کو روکنا ممکن نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عوام کا پہلا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عثمان ڈار لکھتے ہیں کہ ہنگو میں پی ٹی آئی امیدوار نے قومی اسمبلی کی نشست لی،عوام کو پتہ تھا کہ جیت کر بھی یہ شخص اسمبلی نہیں جا سکے گا پھر بھی 11 جماعتوں پر اکیلا عمران خان بھاری نکلا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اب عمران خان کے اس سونامی کو روکنا ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں